ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : سمندری طوفان کا خطرہ - مرڈیشور سمیت اتر کنڑا میں دو دن کے لئے سمندری ساحلوں پر سیاحوں کی آمد پر لگی روک

بھٹکل : سمندری طوفان کا خطرہ - مرڈیشور سمیت اتر کنڑا میں دو دن کے لئے سمندری ساحلوں پر سیاحوں کی آمد پر لگی روک

Wed, 17 Jan 2024 14:02:12    S.O. News Service

بھٹکل  17 / جنوری (ایس او نیوز) بحیرہ عرب میں سمندری طوفان اٹھنے کے آثار پیدا ہونے کے بعد اتر کنڑا میں بھٹکل تعلقہ مرڈیشور سمیت دیگر ساحلوں پر دو دن کے لئے سیاحوں کی آمد پر  روک لگائی گَئی  ہے ۔ 

    ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں کل سے دباو پیدا ہوا ہے اور طوفان اٹھنے لگا ہے جس سے درپیش خطرات کے پیش نظر عبوری طور پر ضلع کے مختلف ساحلوں سے سیاحوں کو دور رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ 

    یاد رہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ضلع کے مختلف ساحلوں پر کئی سیاح غرقابی کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ اس وقت نئے سال کی شروعات سے ہی مرڈیشور، گوکرن اور کاروار وغیرہ کے ساحلوں پر سیاحوں کا ہجوم امڈ رہا ہے ۔  اس لئے طوفان کے آثار کو دیکھتے ہوئے احتیاطی تدبیر کے طور پر 500  سے زائد لائف گارڈس کو تعینات کیا گیا ہے ۔   


Share: